ظ*کہوٹہ شہر میں کرونا وائر س کی وجہ سے پنجاب بنک کہوٹہ برانچ کو بند کردیا گیا

بدھ 26 جنوری 2022 18:50

ھ*کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) کہوٹہ شہر میں کرونا وائر س کی وجہ سے پنجاب بنک کہوٹہ برانچ کو بند کردیا گیا ، جبکہ نیشنل بنک کہوٹہ برانچ چار دن بند رہنے کے بعد کھل گئی ۔

(جاری ہے)

کرونا وائر س کی تصدیق کے بعد دونوں بنکوں کو بند کیا گیا تھا ، پنجاب بنک برانچ کہوٹہ کے گارڈ کو کرونا کی تصدیق ہوئی اور نیشنل بنک کے ملازم کو کرونا لاحق ہوا ہے ، بنک بند ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، عوام مارے مارے بنکوں کے چکر لگا رہے ہیں ، عوامی حلقوں نے نمائندہ کو بتا یا کہ تمام بنکوں اور سرکاری اداروں کے ملازمین کے کرونا ٹیسٹ کرائے جائیں تاکہ اس وائر س کو پھیلنے سے روکا جائے اور ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کرایا جاسکے ، انہوں نے مزید بتا یا کہ دونوں بنکو ں کی عارضی طو ر پر برانچیں کھولی جائیں ، جو کہ عوم کو سہولت میسر ہو سکے ، کیو نکہ اراضی معملات کے سلسلے میں چالا ن اور دیگر سلسلے میں سخت مشکلات سے دو چار ہیں ، اعلی حکام سے فوری اصلا ح و حوال کا مطالبہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :