ئ*پاسبان کیخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ وڈیرہ شاہی کی بوکھلاہٹ ہے،اقبال ہاشمی
بدھ 26 جنوری 2022 19:10
(جاری ہے)
پاسبان نے مشکل ترین حالات میں بھی عافیہ صدیقی، ویرو کوہلی، ام رباب، تانیہ خاصخیلی، شیریں جوکھیو اور اس طرح کے کئی مظلوموں کا ساتھ دیا ہے۔
چاہے وہ کراچی کے شہری لٹیروں کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہوں یا دیہی وڈیروں کے ہاتھوں جان لٹانے والے مظلوم ۔ پاسبان نے اس وقت بھی گھٹنے نہیں ٹیکے جب پورے شہر کراچی میں غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا راج تھا اور لاشیں اٹھائی جاتی تھیں۔ کل بھی پاسبان نے ظالم کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر للکارا تھا اور آج بھی پاسبان ان کے خلاف نبرد آزما ہے۔ وہ آدمجی نگر کاٹھیا واڑ سوسائٹی میں پاسبان اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں گفتگو کررہے تھے۔ اقبال ہاشمی نے مزید کہا کہ پاسبان کا منشور مظلوموں کی حمایت اور ملک سے ظلم کے نظام کا خاتمہ ہے ۔ پاسبان کو بدنام کرنے کی سازش میں شہروں کی لٹیرا شاہی اور دیہاتوں کی وڈیرہ شاہی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی،انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔ پاسبان کی سندھ کے مظلوموں میں بڑھتی ہوئی مقبولیت، اثرات اور حمایت سے ظالم وڈیرے پریشان ہیں۔ ظلم کے خلاف جنگ میں ہر محاذ پر پاسبان کی لیڈر شپ ڈٹ کر کھڑی ہے ۔ تمام تر تفرقات سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ بلاول زرداری اپنے گریبان میں جھانکیں کہ وہ مظلوم لڑکیوں کو قتل کرنے والے وڈیروں کی پشت پناہی کیوں کر رہے ہیں کراچی کو ایک اور نئی آگ میں نہ جھونکا جائے ۔کراچی کو چارٹرڈ سٹی کا آئینی درجہ دیا جائے ۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور کی قیادت میں رنگ و نسل اور قومیت کی تفریق کے بغیر ہر مظلوم کو انصاف دلانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔ ہمیں کسی مذہبی یا قومیت کے لئے کام کرنے والی جماعت کے ساتھ بریکٹ نہ کیا جائے۔ اقبال ہاشمی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاسبان کی ایک پرانی ویڈیو پر ڈبنگ کر کے منافرانہ تاثر دینے کی کوشش کو ناکام بنا ئیں گے۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کر دیا‘ عظمیٰ بخاری
-
حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی کی ملاقات،سیاسی صورتحال و معاشی بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز
-
(ن) لیگ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور سینٹرل مجلس عاملہ کے اجلاس 11مئی کو طلب
-
چیئرمین (اوگرا) ،ممبر (آئل) ،اوگرا سینئر حکام کا پی پی ایل کے آہدی فیلڈ کا ایک دورہ
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.