صحافی قتل کیس، مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے قتل کی وجہ بتا دی
حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کرایا، تین روز تک ریکی کی گئی،ملزم عامر بٹ نے 10 سال سے شوٹرز رکھے ہوئے تھے
مقدس فاروق اعوان جمعرات 27 جنوری 2022 15:05
(جاری ہے)
قبل ازیں صحافی حسنین شاہ کے مقدمہ قتل میں ملوث تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، پولیس نے تینوں افراد کو جائے وقوعہ کے گردونواح میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے شناخت کرنے پر حراست میں لیا جن پر شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سینئر صحافی حسنین شاہ کے قتل میں حراست میں لئے جانے والے تینوں افراد ملوث ہوسکتے ہیں۔
پولیس کے مطابق حراست میں لئے جانے والے تینوں افراد پیشہ ور اجرتی قاتل ہیں۔ تھانہ سول لائنز پولیس نے سینئر صحافی حسنین شاہ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ مقتول حسنین شاہ کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ دوسری طرف قتل کے اس مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے جائے وقوعہ سے 24 مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے جبکہ فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس حسنین شاہ کے قتل میں ملوث دونوں شوٹرز کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حسنین شاہ کے قتل میں ملوث شوٹرز کے زیر استعمال جو موٹرسائیکل تھی اس پر LER-330 کی نمبر پلیٹ نصب تھی پولیس کے مطابق نمبر پلیٹ کی جانچ پڑتال کے دوران اسی ایک ہی نمبر پر 4 موٹرسائیکلیں کی لوکیشن سامنے آئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مقتول حسنین شاہ کے موبائل فون کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.