ہفتہ صفائی مہم دوسرے روز بھی جاری رہی، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 09 زونز کے سب رجسٹرارز بھی فیلڈ میں متحرک

جمعرات 27 جنوری 2022 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ہفتہ صفائی مہم دوسرے روز بھی جاری رہی۔ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 09 زونز کے سب رجسٹرارز بھی فیلڈ میں متحرک ہیں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ سب رجسٹرار منور حسین یو سی 165 بھوگیوال روڈ اور داتا فلور مل پوائنٹ شالیمار لنک روڈ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا اور سب رجسٹرار راوی زون شوکت سندھو نے راوی زون 5، مین راوی روڈ اور شاہدرہ زون نمبر 02 میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سب رجسٹرار علامہ اقبال زون مرتضیٰ ملک نے جوہر ٹاؤن، سروس روڈز اور خیابان اور ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح فرح دیبا واہگہ زون سب رجسٹرار نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، سوتر مل سٹاپ، نادرہ رجسٹریشن سنٹر، جی ٹی روڈ رام پورہ، مین جی ٹی روڈ، ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک جی ٹی روڈ باٹا پور، الحفیظ گارڈن ٹاؤن اور فشریز کمپلیکس نزد مناواں ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور سب رجسٹرار حافظ عمران نصیر نے موہنی روڈ، شاہ جہاں روڈ اور داتا دربار کے علاقے کا دورہ کیا۔

سب رجسٹرار گلبرگ زون شفیق احمد نے برکت مارکیٹ کے علاقے کا صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ۔ سب رجسٹرار نشتر زون میاں ظہور نے مین فیروز پور روڈ پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سب رجسٹرار سمن آباد اشفاق خان نے بدر کالونی کا دورہ کیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر کو اٹھایا جا رہا ہے اور مختلف علاقوں کو کلئیر کروا دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ہفتہ صفائی ستھرائی کا عمل ابھی بھی جاری ہے۔