اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر اور دوسروں کی نقل کر کے کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ‘ شان

فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے پلیٹ فارم سے نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کی اشد ضرورت ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 28 جنوری 2022 12:07

اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر اور دوسروں کی نقل کر کے کامیابی حاصل نہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان نے کہا ہے کہ اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر اور دوسروں کی ثقافت کی نقل کر کے کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ، فلم ، ٹی وی اور اسٹیج ایسا موثر پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر ہمارے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ باقی نہیں بچے گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شان نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کو جس طرح درست سمت دکھانے کی ضرورت ہے اس پر کام نہیں کیا جارہا اور ایسا نہ ہو کہ کہیںدیر ہو جائے ۔ فلم ، ٹی وی اور اسٹیج نوجوان نسل کو صحیح سمت دکھانے کیلئے موثر پلیٹ فارم ہے اور حکومت کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کہتا ہوں کہ اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر اور دوسروں کی ثقافت کی نقل کر کے کبھی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اور والدین کو اس تناظر میں اپنے بچوں کی تربیت کرنا ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :