سرگودھا ‘ انشورنس کمپنی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 22سالہ دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر سیلز منیجر کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 28 جنوری 2022 12:25

سرگودھا ‘ انشورنس کمپنی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 22سالہ دوشیزہ کو ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) سرگودھا میں انشورنس کمپنی میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 22سالہ دوشیزہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر سیلز منیجر کے خلاف جبری زیادتی کا مقدمہ درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع انشورنس کارپوریشن کے دفتر میں سیلز منیجر اشتیاق نے 22 سالہ شادی شدہ دوشیزہ مسماة(ع) کو نوکری کا جھانسہ دے کر دفتر میں بلایا اور مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔جس کی اطلاع پر تھانہ سٹیلائٹ ٹاون پولیس نے انشورنس کمپنی کے سیلز منیجر کے خلاف جبری زیادتی کا مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔