دعا منگی کیس کا مرکزی ملزم فرار ہوا یا کروایا گیا تحقیقات جاری
پولیس اہلکاروں کے ملزم سے مک مکا کابھانڈا طارق روڈ کے شاپنگ مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پھوڑ دیا
ہفتہ 29 جنوری 2022 00:48
(جاری ہے)
ایف آئی آر میں پولیس اہلکار محمدنوید، حبیب ظفر اور فرار ہونے والے ملزم زوہیب قریشی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمہ میں گرفتار ملزم کو پولیس کی مدد سے فرار ہونے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
گرفتار ہونے والے دونوں اہلکاروں کا تعلق کورٹ پولیس سے ہے۔گرفتار پولیس اہلکاروں نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ملزم زوہیب کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم کو کورٹ سے نجی گاڑی میں لے کر نکلے جہاں ملزم نے کہا کہ اسے کچھ خریداری کرنی ہے جس پر اسے شاپنگ مال لے گئے جہاں ملزم جھانسہ دے کر فرار ہوگیا، لیکن حقیقت کچھ اور ہی نکلی۔تفتیشی حکام کے مطابق کورٹ پولیس اہلکار گاڑی سے متعلق مطمئن نہیں کرسکے، دونوں اہلکار آن لائن اور کبھی پرائیویٹ ٹیکسی کہہ رہے تھے، اب تک کی تفتیش کے مطابق فرار میں استعمال ہونے والی گاڑی ملزم نے پہلے ہی تیار رکھی تھی۔دوسری جانب سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق گاڑی سے زوہیب قریشی اکیلا نکلا اور شاپنگ مال میں گیا، اس دوران ہی اسکے ہاتھ میں ہتھکڑی تھی اور نا ہی کوئی پولیس اہلکار ساتھ تھا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.