پی ایس ایل 7: پی سی بی کا 12 سال سے کم عمر بچوں کے ٹکٹ ری فنڈ کرنیکا اعلان

سہولت سے 30 جنوری بروز اتوار کی رات 12 بجے تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 29 جنوری 2022 11:44

پی ایس ایل 7: پی سی بی کا 12 سال سے کم عمر بچوں کے ٹکٹ ری فنڈ کرنیکا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جنوری 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ 7 کے لیے خریدے گئے 12سال سے کم عمر بچوں کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 10 جنوری کو کیے گئے این سی او سی کے فیصلے کے مطابق صرف 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے۔ اس فیصلے کی روشنی میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو پی ایس ایل 7 کے کراچی میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے کے لیے سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل این سی او سی نے لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے رکھی تھی، جس کی بنیاد پر پی سی بی نے 11 جنوری کو تمام عمر کے افراد کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کیا تھا۔ ری فنڈ پالیسی کے تحت 12 سال سے کم عمر بچوں کےلیے خریدے گئے ٹکٹ مکمل ری فنڈ کیے جائیں گے ،ٹکٹوں کے ری فنڈ کی اس سہولت سے 30 جنوری بروز اتوار کی رات 12 بجے تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔