سرگودھا،حادثات و قاتلانہ حملہ سمیت مختلف واقعات میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے

ہفتہ 29 جنوری 2022 13:56

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) حادثات و قاتلانہ حملہ سمیت مختلف واقعات میں 6 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ ہڈالی کے گاؤں جھوک بالیانوالی چنکی روڈ میں اراضی کیتنازعہ ہراختراوراسکے ساتھیوں نیکلہاڑیوں اورلاٹھیوں سیحملہ کرکی2خواتین سمیت 3افراد 55سالہ خضر حیات، اسکی بیوی 46 سالہ کرمائی اور 40سالہ فرح خاتون کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ جوہرآباد سے مظفر گڑھ روڈ پر8والا موڑ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار کی چادر پہیے میں پھنس جانے سے موٹر سائیکل الٹ گیا اورموٹر سائیکل سوار18 سالہ مدثراور چالیس سالہ شبیر شدید زخمی ہو گیا۔ اور سرگودھا میانوالی روڈ پر جوہرآباد واپڈا موڑ کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 26سالہ کاشف الرحمٰن شدید زخمی ہو گیا جبکہ سکیسر روڈ پر بدلی والا کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ غلام شبیر شدید زخمی ہو گیا۔دونوں واقعات کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔