مظفرگڑھ،سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کا دورہ

ہفتہ 29 جنوری 2022 15:07

مظفرگڑھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جنوری 2022ء) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کا دور۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب تنویر اقبال نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو کا اچانک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں ہسپتال کے تمام شعبہ جات اور وارڈز کا معائنہ کیا،زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور ان سے ہسپتال کی طرف سے فراہم کی گئی سہولیات اور شکایات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

انہوں نے ہسپتال کے سٹور کا وزٹ کیا اور ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کا جائزہ  بھی لیا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیااور عملہ کی سروس ڈیلیوری کا بھی جائزہ لیا۔ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیاز احمد نے انہیں ہسپتال میں ادویات اور آلات کی فراہمی اور عملہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :