وزیراعظم کے بارے میں توہین آمیز بیانات ،اولمپیئن رشید الحسن پر 10 سالہ پابندی عائد
رشید الحسن جونئیر نے فیڈریشن کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹسز کا بھی جواب نہیں دیا: سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ
ذیشان مہتاب جمعرات 3 فروری 2022 16:13
(جاری ہے)
ہاکی لیجنڈ اولمپئین رشید الحسن اولمپکس 1984ء، ورلڈ کپ 1982ء، ایشین گیمز 1982ء، ایشیاء کپ 1982ء اور 1985ء اور جونیئر ورلڈ کپ 1979ء کی گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے بھی رکن رہے۔
خیال رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ رانا ظہہیر احمد بابر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اولمپین رشید الحسن کی وزیر اعظم پاکستان سے متعلق گفتگو انتہائی ناشائستہ اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپین رشید الحسن نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نام آڈیو پیغام میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادب و اخلاق کی تمام حدیں پھلانگ ڈالیں۔ قومی ہاکی کوچ رانا ظہیر احمد نے کہا کہ اولمپینز ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ رشید الحسن اپنی اس گفتگو سے نئی نسل کو کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپین رشید الحسن کو سمجھنا چاہیئے کہ ذاتی خواہشات پر نظام نہیں چلتے۔ ایک اولمپین ہوتے ہوئے انہیں زیبا نہیں دیتا کہ رشید الحسن وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے متعلق غیرشائستہ اور غیر ذمہذب گفتگو کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رشید الحسن کا یہ عمل شرمناک ہے اور پاکستان ہاکی کمیونٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
-
سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی
-
پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورکوکو گف اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
سعید انور نے پاکستان میں طلاق کی بڑھتی شرح کو ملازمت پیشہ خواتین سے جوڑ دیا
-
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
-
پاکستانی ٹیم کو چند شعبوں میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، شاہین آفریدی کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.