سی سی آر آئی میں کاشتکاروں کے لئے بیج کے اگا کی مفت لیبارٹری کی سہولت میسرہے،ڈاکٹر زاہد محمود

پیر 7 فروری 2022 17:11

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2022ء) : ڈائریکٹرسنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ڈاکٹر زاہد محمود نے کہا ہے کہ سی سی آر آئی میں کپاس کے کاشتکاروں کے لئے بیج کے اگا کی مفت لیبارٹری کی سہولت میسرہے جس سے کپاس کے کاشتکار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیکپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام کیا۔ ڈاکٹر زاہد محمود نیمزیدکہا کہ سی سی آر آئی نے یہ سہولت گزشتہ3سالوں سے شروع کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کپاس کے مفت لیبارٹری ٹیسٹ کے طریقہ کار بارے بتایا کہ چاروں صوبوں کے کپاس کے کاشتکار ادارہ کے دفتری ایڈریس " ڈائریکٹر،سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ، پرانا شجاع آباد روڈ ملتان "کے نام پر100گرام بیج بذریعہ کوریئر بھیجیں تو بیج کا پیکٹ وصول ہونے کی5دن بعد کپاس کے کاشتکار کے دیئے گئیموبائل نمبر پر ہی بیج ٹیسٹ کا رزلٹ بتا دیا جائے گا اور بیج کا پیکٹ بھیجنے والے کاشتکار کے ڈاک کے اخراجات بھی ادارہ کے ذمہ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی آر آئی ملتان کسانوں کی رہنمائی وتربیت اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :