سکھرپولیس نے گٹکا ماوا منشیات سپلائی کرنے کی سب سے بڑی چین پکڑ لی

بدھ 9 فروری 2022 21:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2022ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی ہدایات پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے شہر کو گٹکا ماوا منشیات سپلائی کرنے کی سب سے بڑی چین پکڑ لی گذشتہ روز پولیس نے مغفی اطلاع پر تھانہ ایئرپورٹ کی حدود نزد گل لباٹو موڑ کے قریب چھاپہ مارا اورکروڑوں مالیت کی چھالیہ ،انڈین گٹکہ، امپورٹڈ سگریٹ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ترجمان پولیس کے مطابق برآمد شدہ مال کی مالیت تقریباً 8 کروڑ سے زائد ہے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے پولیس پارٹی کو زبردست و بہترین کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :