ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی لاہور کا چوہنگی امرسدھو کے علاقے کماہاں کا دورہ

جمعرات 17 فروری 2022 14:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2022ء) ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے بہادر آباد، چوہنگی امرسدھو کے علاقے کماہاں اور ملحقہ آبادیوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور کو سائٹ پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے علاقے میں ڈسپوزل آف واٹر ویسٹ منصوبہ،این اے 136 اور پی پی 168 میں969 .195 ملین کی لاگت سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا-اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ یکم  جنوری 2022 سے شروع ہونے والا یہ پراجیکٹ دسمبر 2024 میں مکمل کر لیا جائے گا، ڈسپوزل سے کماہاں اور اس سے ملحقہ آبادیوں کو استفادہ حاصل ہو گا۔

انہوں نے استعمال ہونے والے میٹیریل،پمپنگ مشینری ، سکر اور ڈلیوری پائپس کا بھی جائزہ لیا اور پراجیکٹ مینجر ، متعلقہ ایکسئین کو ٹریفک کی روانی متاثر ہوئے بغیرکام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :