موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوا مغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری جمعرات 22 مئی 2025 13:10

موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار  گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوا مغوی ..
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوامغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک ورج میں کار حادثہ کی اطلاع ملی۔

(جاری ہے)

موٹروےپولیس افسران فوری مدد کے لیے پہنچے اور گاڑی کو چیک کیا تو فیروز والا کا رہائشی مغوی عتیق الرحمن سکنہ فیروز والا سٹیل وائر سے بندھا ہوا ملا جس کو رانا ٹاؤن فیروز والا سے اغوا کیا گیا تھا ۔

پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان اشرف اور شاہ زیب کو گرفتار کر لیا ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فون، زیوارت ، لیڈیز بیگ گولیاں بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان کو اسلحہ ، گاڑی اور مسروقہ سامان سمیت مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا موٹروے پولیس ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کو سراہا ہے۔