جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال مہلنوال لاہور میں نئےمستحق افراد کے فری علاج کے لئے جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری جمعرات 12 جون 2025 15:40

جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال مہلنوال لاہور میں نئےمستحق افراد کے فری علاج ..
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال مہلنوال لاہور میں نئےجدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا۔ جیو پاک انٹر نیشنل ہسپتال 100بستروں پر مشتمل ہسپتال پیپلز نیڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام کام کر رہا ہے جہاں مستحق و غریب مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں5 جدیر آپریش تھیٹرز بنائے گئے ہیں جس میں گائنی، جنرل سرجری ، آرتھوپیڈک اور آئی کے آپریشن تھیٹرز شامل ہیں افتتاحی تقریب کا انعقادجیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی دی نور پراجیکٹ کے صدر شیخ خالد نے کیا۔

تقریب میں دی نور پراجیکٹ کے فاونڈر امجد وٹو سماجی رہنما توقیر عباس کھوکھر ، گروپ ہیڈ ملٹی میڈیا اردو پوائنٹ شاہد نذیر چودھری ، عامر نسیم ہینڈز ، سماجی رہنما شیخ پرویز اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈاکٹر ذیشان نے خصوصی شرکت کی تقریب می سی ای او جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال محمد عبدالشکور نے مہمانوں کا پر تباک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جیو پاک ہسپتال ڈاکٹر زین نے مہمانوں کو ہسپتال کے شعبہ جات اور کام کے متعلق بریفنگ دی جس کو شرکاء نے بہت سراہا جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال میں آنکھوں اور گائنی کے مفت آپریشن کیئے جائیں گے۔ یرقان کے مریضوں کے مفت ٹیسٹ و ادویات بھی مفت دی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :