Live Updates

پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین سے ملاقات

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری جمعہ 23 مئی 2025 14:28

پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی ..
باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2025ء) پنجاب یونیورسٹی کے فلم اینڈ براڈکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے باکو میں، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین سے ملاقات کی اور ان کی جانب سے دئیے جانے والے پرتکلف عشائیے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سفیر قاسم محی الدین کی شاندار سفارتی کاوشوں کو سراہا۔

خاص طور پر حالیہ پاک-بھارت تنازعے کے دوران آذربائیجان کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت کے حصول میں ان کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان اور باکو کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی میں ان کی انتھک محنت کو بھی سراہا، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ مسز قاسم محی الدین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات