پنجاب سیڈ کارپوریشن کا بڑا فیصلہ، ملازمین کیلئے موٹرسائیکل سکیم کی منظوری

ملازمین کو موٹر کار، سولر پینل اور دیگر اشیاء بھی آسان اقساط پر ملیں گی، ایم ڈی علی ارشد رانا

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری ہفتہ 31 مئی 2025 15:11

پنجاب سیڈ کارپوریشن کا بڑا فیصلہ، ملازمین کیلئے موٹرسائیکل سکیم کی ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 مئی 2025) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں کنٹریبیوٹری پراویڈنٹ فنڈ ٹرسٹ (C.P.Fund Trustd) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کی۔ اجلاس ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر محبوب عالم، ڈائریکٹر پروسیسنگ شمشاد اصغر وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حافظ انعام الحق اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آکاونٹس محمد عدنان، ورکرز یونین کے نمائندے حافظ محمد اسحاق و دیگرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملازمین کے لئےتین سال کی آسان اقساط پر موٹرسائیکل سکیم کی حتمی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود اور معاشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیم کا دائرہ کار وسیع کرنے کے احکامات بھی دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب اس سکیم کے تحت ملازمین کو موٹر کار، انرجی کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے سولر پینل، ضروریات زندگی کی دیگرز اشیاء فریج، ایئر کندیشند، ایئر کولر، واشنگ مشین وغیرہ بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی انجام دیں اور ادارے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :