عدالت نے ایس شاہ محمد شاہ قتل کیس میں رئیس مما کو 25سال قید کی سزا سنادی

مقدمے میں نامزد 2 افراداعجاز قادری عرف گورچانی اور آصف اقبال کو ناکافی شواہد کی بنا پربری کردیا گیا

ہفتہ 26 فروری 2022 17:15

کرای (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2022ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی آپریشن کے اہم کردار ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد قتل کیس میں ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما کو جرم ثابت ہونے پر 25سال قید کی سزاسنادی ہے ۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی آپریشن کے اہم کردار ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد کیقتل کا فیصلہ سنادیا ہے اور ایم کیو ایم کے ہائی پروفائل ٹارگٹ کلر رئیس مما پر جرم ثابت ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے رئیس مما کو 25 برس قید کا حکم دیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد 2 افراد کو ناکافی شواہد کی بنا پربری کردیا گیا ہے، بری کئے گئے افراد میں اعجازقادری عرف گورچانی اور آصف اقبال شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان پر تھانہ کورنگی میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، ایس پی شاہ محمد شاہ کو 28 مئی 2012 میں لیبر اسکوائر بنگالی پاڑہ میں فائرنگ کرکے ان کے دوست ڈاکٹر دلشاد کے ساتھ قتل کردیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق شاہ محمد شاہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے رشتے دار اور کراچی آپریشن کے اہم کردار تھے۔سزا پانے والے رئیس مما سمیت اعجاز قادری و دیگر پر قتل ،دہشت گردی کیدیگرمقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔