ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوسرے روز بھی پریکٹس سیشن ،فیلڈنگ ، بیٹنگ اور بائولنگ کی مشقیں کیں

پیر 28 فروری 2022 17:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2022ء) آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے سلسلے میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیتے ہوئے فیلڈنگ ، بیٹنگ اور بائولنگ کی مشقیں کیں ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن پیر کی صبح ساڑھے گیارہ بجے سے ڈھائی بجے تک جاری رہا ،کھلاڑیوں نے بیٹنگ باؤلنگ فلیڈنگ کی مشقیں کیں ۔پریکٹس سیشن میں کپتان بابراعظم، امام الحق، فواد عالم، نسیم شاہ ، اظہر علی و دیگر شریک ہوئے بعد ازاں قومی ٹیم کے کھلاڑی سٹیڈیم سے ہوٹل روانہ ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :