
صحت کے ماہرین کا حکومت سے تمباکو ٹیکس میں 30 فیصد اضافے کا مطالبہ
ہفتہ 12 مارچ 2022 20:33
(جاری ہے)
چونکہ بچوں کے پاس ذاتی وسائل کم ہوتے ہیں، اس لیے تمباکو پر ٹیکس کو 30 فیصد تک بڑھانا نوجوانوں کو تمباکو نوشی شروع کرنے سے روکنے میں مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمباکو پر ٹیکس لگانا تمباکو کنٹرول کی جامع حکمت عملی کا ایک اہم جزو ہے۔ اس کے فوائد کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے، زیادہ متاثرہ گروپوں پر ٹیکس میں اضافے کے اثرات کو سمجھنا ضروری ہے۔ تمباکو کے استعمال کو کم کرنے کے لیے تمباکو پر ٹیکسوں میں اضافہ کو سب سے زیادہ موثر اور سستا اقدام سمجھا جاتا ہے۔ سگریٹ پر زیادہ ٹیکس لگانے سے پاکستان میں صحت عامہ کے فروغ اور محصولات کے حصول کا دوہرا مقصد ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر ضیا الدین اسلام سابقہ ٹیکنیکل سربراہ، ٹوبیکو کنٹرول سیل، وزارت صحت نے کہا غربت کے عنصر کا تذکرہ کرتے ہوئے استطاعت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ 6 سے 15 سال کی عمر کے 1200 پاکستانی بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت پریشان کن ہے کہ 15.3 فیصد نوجوان 15 سال کی عمر سے پہلے سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمباکو سے متعلقہ بیماریوں کی وجہ سے صحت کی لاگت 615 ارب روپے ہے جو کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا 1.6 فیصد ہے۔ صحت کے خسارے اور تمباکو کے استعمال کو کم کرنے کے لیے تمباکو پر ٹیکس بڑھایا جائے۔اسپارک کے پروگرام منیجر خلیل احمد نے کہا کہ سگریٹ نوشی عالمی سطح پر روک تھام کے قابل اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ سگریٹ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے مختلف پالیسی اقدامات میں، تمباکو پر ٹیکس سب سے زیادہ مثر ہے۔ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ سگریٹ پر زیادہ ٹیکس سگریٹ نوشی کے آغاز کو روکتا ہے، اس کا استعمال کم کرتا ہے، اور یہاں تک کہ تمباکو نوشی ترک کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ لہذا یہ بات تسلیم کرنی ہوگی کہ ٹیکس کے ذریعے قیمتوں میں اضافے کی حکمت عملی سگریٹ نوشی کے مجموعی پھیلا کو مثر طریقے سے کم کرسکتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی آئندہ تحریک تمام تحریکوں سے مختلف ہوگی، رئوف حسن
-
جلوزئی میں غریب طالبعلم کو اجتماعی جنسی درندگی کا بار بار نشانہ بنانے،بلیک میل کرکے ویڈیوز اور تصاویر بنانے والے سفاک گرو گرفتار
-
سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا یونین کونسل نمبر 108 لاہور میں ترقیاتی سکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نیک احمد کو چودہ سال قید کی سزا
-
اہل بیت سے محبت کرنے والے کبھی گمراہ نہ ہوں گی: شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری
-
اسپیکر کے پی اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کیلئے اجلاس بلانے سے انکار
-
وفاقی وزیرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت پی آئی ایف ڈی کی سینٹ کا اجلاس
-
سپیکر پنجاب اسمبلی اور 26معطل اپوزیشن اراکین کی ملاقات کی اندرونی کہانی
-
کراچی میں ڈمپرجلانے کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر مؤخر
-
اسدقیصر کا مولانا خانزیب سمیت دو افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ
-
وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل کانوٹس، فیصل آباد میں طالبعلم کو اغوا کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.