نوجوان نسل ملک و قوم کا گرا ں قدررقیمتی اثاثہ ہی:ذکر اللہ مجاہد

بدھ 23 مارچ 2022 00:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2022ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا گراں قدرقیمتی اثاثہ ہے۔ تعلیم ہی سے انسان ابتدا سے انتہا کی منزلوں کو طے کرتا ہے۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے۔تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے تعمیر و ترقی کی ضامن ہے۔ انسان کو انسانیت سے دوستی کیلئے اخلاقی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے۔

اخلاقی تعلیم کی وجہ سے صالح او رنیک معاشرہ کی تشکیل ہوتی ہے۔علم ہمیشہ انسان کی ذہنی،جسمانی او روحانی نشونما کرتا ہے۔ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت دونوں کی بنیادی ضرورت ہے۔ تعلیم کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی تربیت ہوتا ہے تاکہ وہ زندگی کو مختلف زاویوں سے دیکھنے کے قابل ہوسکیں اورملی زندگی کے میدان میں اتریں تو گھبرائے ہوئے نہ ہوں بلکہ ان کو پتہ ہو ہم نے زندگی کی بے رحمی کا مردانہ وار مقابلہ کیسے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا اشفاق ماڈ ل گرلز ہائی سکول کے سالانہ رزلٹ کی تقسیم انعامات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری،ایڈمنسٹر ثریا اشفاق سکولز ملک منیر,امیدوار ایم این اے 125 صوفی خلیق احمد بٹ ، رفیق گجر، ایاز محمود ، الطاف خان، شیخ سہیل احمد، میاں محمد اسلم سلیم، عبدالباسط، شاہد گجر سمیت اساتذہ اور طلبہ و طالبات سمیت ان کے والدین کی بڑی تعداد نیبڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں طلبہ و طالبات کی جانب سے تعلیم کی اہمیت اورپنجاب کی ثقافت پر مبنی ٹیبلو بھی پیش کیے۔مہمانان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طالبات میں شیلڈز، میڈلز، سرٹیفکیٹ اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تعلیم ہی قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے۔ تعلیم ہی سے انسان ابتدا سے انتہا کی منزلوں کو طے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے تعلیم و تربیت میں معراج پاکر دین و دنیا میں سربلندی اور ترقی حاصل کی۔

جب بھی مسلمان علم اور تعلیم سے دور ہوئے وہ غلام بنالیئے گئے اور تنزلی کا شکار ہوئے۔ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ رہن سہن، تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے۔

تعلیم کی وجہ سے زندگی میں خدا پرستی،عبادت،محبت خلوص،ایثار،خدمت خلق،وفاداری اور ہمدردی کے جذبات بیدار ہوتے ہیں۔ امیر لاہور نے کہاکہ ثریا اشفاق ماڈ ل گرلز ہائی سکول کے سالانہ شاندار رزلٹ پر سکول انتظامیہ اور اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تمام پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔