سرگودھا، مسلح افرادکی مخالفین کی کار پر اندھا دھند فائرنگ،3افرادجاں بحق

پیر 11 اپریل 2022 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2022ء) ملکوال سے منڈی بہاوالدین پر مسلح افراد نے مخالفین کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے ،پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ملکوال سے منڈی بہاوالدین روڈ پر موضع کتوال اڈا کے قریب آتشیں اسحلہ سے مسلح افراد نے مخالفین کی کار پر اندھا دھند فارنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو سگے بھایوں سمیت 3 افراد غلام عباس،نوید عباس،شہزاد جانبحق ہو گے اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تینوں مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں اور مصروف تفتیش ہے ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ تہرے قتل کی واردات سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے جس میں مقتولیں کار میں سوار ہوکر ملکوال سے منڈی بہاوالدین جا رہے تھے کہ راستہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :