میرے برے وقت نے مجھے سچے دوستوں کی پہچان کروا دی، صاحبہ افضل

جمعہ 22 اپریل 2022 16:41

میرے برے وقت نے مجھے سچے دوستوں کی پہچان کروا دی، صاحبہ افضل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) سینئر اداکارہ صاحبہ افضل نے کہا ہے کہ ان کے برے وقت نے اٴْنہیں سچے دوستوں کی پہچان کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں صاحبہ نے اپنے ایک انٹرویو میں بیٹیوں کے بارے میں ایک بیان دیا تھا جس کے بعد سے اٴْنہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ اس موقع پر اداکارہ جویریہ سعود نے صاحبہ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام لکھا۔صاحبہ نے جویریہ سعود کا اس حمایتی پیغام پر اپنی انسٹا پوسٹ میں شکریہ ادا کیا۔اٴْنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’میرے برے وقت نے مجھے سچے دوستوں کی پہچان کروادی‘۔

متعلقہ عنوان :