سرگودھا بورڈ ، میٹرک کے طلبا و طالبات کو رول نمبر سلپس جاری

جمعرات 28 اپریل 2022 14:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2022ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہانے میٹرک کے طلباو طالبات کو رول نمبر سلپس جاری کردی ہیں۔ میٹرک کے امتحانات 10مئی سے شروع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سرگودہا بورڈ نے طلبا و طالبات سے کہا ہے کہ وہ رول نمبر سلپ سرگودھا بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں، میٹرک کے امتحانات کیلئے امتحانی سنٹر زبنانے کے ساتھ ساتھ عملہ کی تعیناتی کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔