ہماری فتح بنیان المرصوص ہونے اوررہنے میں ہے‘ وزیرتعلیم پنجاب
ہفتہ 9 مئی 2026 20:34
(جاری ہے)
فیلڈ مارشل، ائیر چیف، ایک ایک فوجی جوان آج کے دن مبارکباد کا مستحق ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ افواج پاکستان نے ٹیکنالوجی سے انڈیا کو مات دے کر داستان رقم کی اور ایک بڑی معیشت اور وسائل کے حامل ملک کو چاروں شانے چت کیا۔
وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پاکستان نے زمین، فضا، سمندروں اور پہاڑوں پر اپنی برتری ثابت کی۔ پہلگام واقعہ سے لے کر آپریشن بنیان المرصوص تک پاکستان نے ہر شعبہ پر برتری دکھائی۔ تریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ایک سال بعد بھی انڈیا کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔ ہماری فتح بنیان المرصوص ہونے اور رہنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عام شہری کے طور پر خطے میں امن چاہتے ہیں، لیکن اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیر تعلیم نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم فیلڈ مارشل کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے بھارت پر واضح کیا کہ اگر انڈیا نے دوبارہ غلطی کی تو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا۔ رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان عالمی جنگوں پر ثالثی کروا رہا ہے اور انڈیا منہ تک رہا ہے۔ دنیا امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی معترف ہے۔ تقریب میں وزیر تعلیم نے پینٹنگز بنانے والے طلبا میں سرٹیفکیٹ بھی تسلیم کئے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ہماری فتح بنیان المرصوص ہونے اوررہنے میں ہے‘ وزیرتعلیم پنجاب
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.