وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے پاکستان میں کیوبا کے سفیر کی ملاقات

جمعرات 28 اپریل 2022 15:19

وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے پاکستان میں کیوبا کے سفیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2022ء) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سے پاکستان میں کیوبا کے سفیر زینر کارو نے جمعرات کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے پاکستان اور کیوبا کے مابین دو طرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے انہیں مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔حنا ربانی کھر نے 2005 کے زلزلے کے دوران کیوبا کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ معاونت کو سراہا۔\932

متعلقہ عنوان :