معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لئے ضروری تعلیمی اداروں کے ذریعے نوجونوں تک پہنچا جائے ، پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز

ہفتہ 30 اپریل 2022 00:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2022ء) معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں کے ذریعے نوجونوں تک پہنچا جائے کیونکہ پاکستان کا مستقبل ان ہی سے ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین اسلامی نطریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، نے شعور فاونڈیشن کے منعقد کردہ بلوچستان وائس چانسلر کانفرنس کے دوران کیا۔

اس تقریب کا اہتمام شعور فائونڈیشن کے پراجیکٹ " کے تحت کیا گیا جس کے لئے پیغام پاکستان، اسلامی نطریاتی کونسل (PACT for Tolerance)eتعلیمی اداروں میں عدم برداشت قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی نیکٹا اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا اشتراک شامل ہے۔ کانفرنس جس کا عنوان "تعلیمی اداروں میں انتہا پسند سوچ سے نمٹنے کا لائحہ عمل"تھا پاکستان کی جامعات میں انتہا پسندانہ سوچ کو ختم کرنے کی موثر منصوبہ بندی اور اقدامات پر سیر حاصل گفتگو تھا۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ، وایس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد نے کہا کہ یہ ایک پرام معاشرے کے قیام کے لئے شعور فانڈیشن کا یہ پراجیکٹ اور کوششیں لائق تحسین ہیں۔ بین الاقوامی اسلامی نیورسٹی کے ڈی جی جناب ڈاکٹر محمد ضیا الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشترکہ کاوشیں وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو ایک بار پھر پرامن اور روادار ملک بنایا جاسکے۔ اس ایک روزہ کانفرنس میں بلوچستان کی سرکاری اور غیر سرکاری جامعات کے وائس چانسلر نے شرکت کی اور شعور فانڈیشن کی اس کاوش کو سراہا اور مستقبل میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔