جامعہ کراچی،ایم اے سال اول ،سال آخر اوورسیزاور بی اے سال اول ،سال دوئم وباہم اوورسیز کے نتائج کااعلان

جمعہ 13 مئی 2022 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2022ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم اے سال اول اورسال آخر اوورسیزسالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ایم اے سال اول کے جن مضامین کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے ان میں اکنامکس،انگلش،جنرل ہسٹری، انٹرنیشنل ریلیشنز، اسلامک اسٹڈیزاورمیتھمیٹکس شامل ہیںجبکہ ایم اے سال آخر کے مضامین میں اکنامکس،انگلش اور انٹرنیشنل ریلیشنز شامل ہیں۔علاوہ ازیں بی اے سال اول اور بی اے سال دوئم وباہم اوورسیز سالانہ امتحانات برائے 2019-2020 ء کے نتائج بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔تما م نتائج جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر اًپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :