اے ایس ایف نے آئس ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ہفتہ 14 مئی 2022 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2022ء) ائیر پورٹ سکیورٹی فورس نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کلوگرام آئس کی سعودی عرب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد کی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ مسافر محمد عمران عارف جدہ جانے کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا، اے ایس ایف کے عملے نے کیئرنگ کے دوران سفری بیگ کو مشکوک قرار دیا۔مسافر نے اعلی کوالٹی کی منشیات 1.035 کلوگرام آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، یہ لگ بھگ ۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔