آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

منگل 17 مئی 2022 12:58

آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 8 اگست سے لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہوگا، منگل کو پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں، میگا ایونٹ میں ملک بھر سے نامور مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 9 مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ، انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اعجاز الرحمن نے کہا کہ آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم جولائی سے شروع کر دی جائے گی اور 6 اگست کو ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :