تم بک جاتے ہو منڈی میں، کپتان میرا فور سیل نہیں:اسد عمر
اس کے ٹائگر فور سیل نہیں،یہ یوتھ میری فور سیل نہیں، یہ قوم میری فور سیل نہیں،اب سارے لوٹے چلے گئے، اب کوئی یہاں فور سیل نہیں،رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی ٹویٹ
عمر نواز منگل 17 مئی 2022 16:53
(جاری ہے)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تحفظ کے لیے اضافے کی ضرورت ہے لیکن سابق وزیر اعظم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ اب وزیر داخلہ عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیان جاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی مکمل ذمہ دار حکومت ہوگی اور قوم معاف نہیں کرے گی۔ دوسری جانب لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم کو عمران خان کا سکیورٹی انچارج تعینات کردیا گیا ۔ سابق ایس ایس جی کمانڈو لیفٹیننٹ کرنل ر عاصم کو عمران خان کے سکیورٹی انچارج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف نے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم کو سکیورٹی انچارج کی ذمہ داری سونپی ہے ، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ عاصم ایس ایس جی کمانڈو رہے ہیں ۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل ر عاصم میری ٹیم کا باقاعدہ حصہ بن کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کریں گے ، امید ہے توقعات پر پورا اترنے کے لیے کرنل ریٹائرڈ عاصم لگن سے کام کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.