Live Updates

عمران خان کی تیزی سے کم ہوتی مقبولیت انکے لیے بے یقینی بن چکی ہے‘حنا پرویز

تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال عوام کے ساتھ جو کیا آج وہی عوام انکے ساتھ کررہے ہیں

بدھ 18 مئی 2022 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کی تیزی سے کم ہوتی مقبولیت انکے لیے بے یقینی بن چکی ہے،تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال عوام کے ساتھ جو کیا آج وہی عوام انکے ساتھ کررہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ زبانی کلامی دعووں کے علاوہ عمران خان کے کریڈٹ پر کچھ نہیں ہے۔

خود بچانے کیلئے جھوٹے بیانیے کی بنیاد بھی جھوٹ پر ہی رکھی گئی ہے۔امریکہ کے خلاف نعرے لگانے والے کئی سال تک امریکہ سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوان نسل کے تقسیم کرکے نفرتیں پیدا کی جارہی ہیں تاکہ کل کو ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں یہ ملک دشمن ایجنڈا نہیں تو اور کیا ہی انہوں نے مزید کہا پاکستان کے آج جو حالات ہیں اسکے ذمہ دار عمران خان اور انکے چاپلوس ہیں جہنوں نے ساڑھے تین سال ملک کو گدوں کی طرح نوچا ہے۔

قومی خزانے کو باپ کا مال سمجھ کر خرچ کیا ہے۔کفاعت شعاری کا ڈرامہ کرکے عیاشی کی گئی ہے۔سائیکل پر وزیر اعظم ہونے آنے کا اعلان کرکے ہیلی کاپٹر پر وزیراعظم ہائوس پہنچنے والے عمران خان پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں۔قوم اب جعلی انقلابی لیڈر کی اصلیت جان چکی ہے۔قوم کو مزید بیوقوف بنانے کا وقت گزر گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات