سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر بلاک 13 میں رفاعی پلاٹ کوبحال کرنے کا حکم دے دیا

بدھ 18 مئی 2022 16:09

سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر بلاک 13 میں رفاعی پلاٹ کوبحال کرنے کا حکم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر بلاک 13 میں رفاعی پلاٹ کو کچرا کنڈی میں تبدیل کرنے سے متعلق درخواست پر کے ڈی اے، کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کو رفاعی پلاٹ بحال کرنے کی ہدایت کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں گلستان جوہر بلاک 13 میں رفاعی پلاٹ کو کچرا کنڈی میں تبدیل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گلستان جوہر بلاک تیرہ میں آبادی کے درمیان کچرا کنڈی بنا دی گئی۔ رفاعی پلاٹ کے ساتھ ہی گرلز کالج ہے۔ کچرا کنڈی سے اہل علاقہ کو سخت اذیت کا سامنا ہے۔ متعلقہ حکام کو درخواستیں دیں مگر کوئی کارروائی کو تیار نہیں۔ کچرا کنڈی ختم کرکے رفاعی پلاٹ بحال کیا جائے۔ درمیان آبادی میں کچرا کنڈی پر عدالت کا اظہار ناراضی کیا۔ عدالت نے تیس روز میں کچرا کنڈی ختم کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کے ڈی اے، کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کو رفاعی پلاٹ بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رفاعی پلاٹ کو پارک یا کھیل کا میدان بنانے کا حکم دیدیا۔