زرمبادلہ کے ذخائر 16.16 ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک رپورٹ

جمعہ 20 مئی 2022 13:14

زرمبادلہ کے ذخائر  16.16 ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) زرمبادلہ کے ذخائر 16.16 ارب ڈالر پر آ گئے ہیں ۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 13 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10.16 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.99 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 145 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :