آئی ایم ایف کیساتھ مثبت بات چیت جاری ہے،بہت جلد معاشی صورتحال میں تبدیلی کیلئے پر امید ہیں،مفتاح اسماعیل

جمعہ 20 مئی 2022 14:29

آئی ایم ایف کیساتھ مثبت بات چیت جاری ہے،بہت جلد معاشی صورتحال میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ مثبت بات چیت جاری ہے،بہت جلد معاشی صورتحال میں تبدیلی کیلئے پر امید ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹرپر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے،ہم بہت جلد معاشی صورتحال میں تبدیلی کیلئے پر امید ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپریل کے ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 623 ملین ڈالر ریکارڈ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی 9 مہینوں کی اوسط سے نصف سے بھی کم ہے،یہ بیرونی استحکام کے لیے بہت اچھی علامت ہے۔

متعلقہ عنوان :