کنول شوزل کی درخواست پر ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان خان اور تفتیشی افسر کو تحریری جواب دینے کا حکم

جمعہ 20 مئی 2022 14:53

کنول شوزل کی درخواست پر ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان خان اور تفتیشی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب کی درخواست پر ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان خان اور تفتیشی افسر کو تحریری جواب دینے کا حکم دیدیا۔ جمعہ کو دور سماعت عدالت نے ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان خان اور تفتیشی افسر کو تحریری جواب دینے کا حکم دیدیا ۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ نے کہاکہ ویسے یہ معاملہ فریقین کے درمیان طے ہو چکا ۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ کیوں عدالت ایف آئی اے پر مثالی جرمانہ عائد نا کرے، جس نے اختیار کا غلط استعمال کرکے انکوائری کی کیوں نا اس پر جرمانہ عائد کریں ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ ایس او پی کے بعد ایف آئی اے نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے پر کیوں نا مثالی جرمانہ عائد نا کیا جائے ۔

چیف جسٹس نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کسی صورت بھی کیا اس کیس میں پیکا لگتا تھا ۔ عدالت نے کہاکہ کونسا میٹریل تھا جن کی بنیاد پر آپ نے کنول شوزب کی درخواست پر نوٹس کیا ۔ عدالت نے کہاکہ بزرگ جوڑا کو ہراساں کرنے پر کون اس کا معاوضہ ادا کرے گا ۔ تفتیشی افسر ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان نے انکوائری کی ہدایات کی تھیں ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس سے سبق سیکھا ہے فریقین کے درمیان معاملہ طے ہو چکا ،ہمسائیوں میں ایسی باتیں ہو جاتی ہیں ۔عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان اور تفتیشی افسر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی ۔