پاک آرمی ملک کی محافظ اور قوم کے امنگوں کی آخری لکیر ہے ،صبغت اللہ مشتاق احمد اور محمد رفیق

ہفتہ 21 مئی 2022 00:02

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) خضدار کے شہری صبغت اللہ مشتاق احمد اور محمد رفیق نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاک آرمی ملک کی محافظ اور قوم کے امنگوں کی آخری لکیر ہے ملک کی سلامتی اور قوم کی حفاظت کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے جس طرح کی قربانیاں دی ہیں وہ انمٹ حروف سے لکھنے کے لائق ہیں پاک فوج اور سپہ سالار ایک ہیںتفرقہ پیداکرنا اور سوشل میڈیا پر الزامات عائد کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاک فوج نے اس ملک کے لئے بری قربانیاں دی ہیں آج اگر ملک سلامت ہے تو اس کا سارا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے ۔ پاک فوج آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ نیوٹرل ہے اس حوالے سے پاک فوج کے خلاف لب کشائی اور ہرزہ سرائی کرنے والے ملک و قوم اور پاک فوج کے خیر خواہ نہیں ہیں ۔جو پاک فوج کے خلاف بول رہے ہیں وہ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور بیرونی سازش کو تقویت پہنچارہے ہیں اس عمل کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ محب وطن لوگ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اورہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :