وزیراعظم کا سولرانرجی پر سیلز ٹیکس فوری ختم کرنے کا اعلان

وزیراعظم صاحب آپ نے کہہ دیا تو بس اعلان ہو گیا،وزیرخزانہ کی یقین دہانی

جمعہ 20 مئی 2022 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) وزیراعظم شہبازشریف نے سولر انرجی پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس فوری واپس لینے کا اعلان کر دیا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سولرانرجی پر جو 17 فیصد سیلزٹیکس لگا ہیاس کو فوری واپس لیں مفتاح اسماعیل صاحب آپ اعلان کریں فوری سولرپرٹیکس واپس لیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں موجود وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم کو حکم پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ نے کہہ دیا تو بس اعلان ہو گیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان تیل گیس پر 20 ارب ڈالر خرچ کرنیکا متحمل نہیں ہوسکتا ہمیں متبادل توانائی سولرانرجی کی طرف جانا ہو گا پاکستان کو گرین انرجی کی طرف جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں سولرانرجی پر جانے کے اقدامات کرتیتوسلیوٹ کرتا ساڑھی3سال ایک دھیلے کی سبسڈی نہیں دی آخری ماہ میں سبسڈی کی بھرمار کر گئے ہمیں سولر اور ونڈپاور پر تیزی سے آگے بڑھنا ہو گا۔