پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ،سرمائے میں23ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 21 مئی 2022 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس ایک بار پھر43ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں23ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب 55.76فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاوسز کی منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ مستحکم انداز میں بلندی کی جانب گامزن رہی جس کی وجہ سے انڈیکس 43000اور43100پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کر گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 117.26پوائنٹس کاا ضافہ ہوا جس سے انڈیکس 42983.45پوائنٹس سے بڑھ کر43100.71پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 17.04پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 16350.07پوائنٹس سے بڑھ کر16367.11پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29249.86پوائنٹس سے بڑھ کر 29347.70پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 23ارب53کروڑ20لاکھ76ہزار908روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 71کھرب20ارب7کروڑ8لاکھ34ہزار548روپے سے بڑھ کر71کھرب43ارب60کروڑ29لاکھ11ہزار457روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو3ارب روپے مالیت کے 18کروڑ99لاکھ26ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو5ارب روپے مالیت کے 18کروڑ71لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو مجموعی طور پر321کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی179کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،107میں کمی اور35کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک1کروڑ92لاکھ ، سلک بینک لمیٹڈ1کروڑ70لاکھ ،پاک الیکٹرون 1کروڑ64لاکھ ،پاک ریفائنری 1کروڑ30لاکھ اور ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ24لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے بھا میں41.48روپے کا اضافہ ہو ا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر2152.00روپے ہو گئی اسی طرح 69.79روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر1092.79روپے پر جا پہنچی تاہم نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت19.99روپے گھٹ گئی جس کے بعدا سکے حصص کی قیمت 5780.00روپے ہو گئی اسی طرح10.00روپے کی کمی سے رفحان میض کے حصص کی قیمت 9990.00روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :