سرگودھا ،پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہوگی

ہفتہ 21 مئی 2022 12:54

سرگودھا ،پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہوگی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) سرگودھا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 23 مئی سے شروع ہوگی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے دو قطروں کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں پانچ ساتھ تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے دو قطروں کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے پلانے کی مہم 23 مئی کو شروع ہو کر 27 مئی تک جاری رہے گی جس کے لئے انتظامات مکمل کر کے محکمہ صحت نے 2547 ٹیمیں تشکیل دے دیں جن میں 2256 موبائل،دو سو فیکسڈ اور 81 ٹرانزٹ ٹیمیں کام کریں گئیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں بتایا گیا کہ 23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہنے والی پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران مقررہ ٹیمیں 6 لاکھ 63 ہزار سے زائد گھروں میں جاکر بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گئیں۔جبکہ بس اڈوں،ریلوے اسٹیشن اور معروف شاہراہوں پر پولیو کیمپ لگائے جائینگے۔اس حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد اصغر جوئیہ نے اپنے پیغام میں شہریوں سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کرنے اور پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو وٹامن اور پولیو کے قطرے پلوانے میں والدین اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ بچوں کو اس موذی وائرس سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :