کراچی:ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس

ہفتہ 21 مئی 2022 22:56

کراچی:ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) ڈاکٹر عاصم کرپشن ریفرنس ، نیب کے سابق تفتیشی ضمیر عباسی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں نیب کے سابق تفتیشی ضمیر عباسی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ریفرنس کی سماعت میں کئی ماہ سے پیش رفت نا ہوسکی۔

(جاری ہے)

طلبی کے باوجود ع سابق تفتیشی افسر ضمیر عباسی پیش نہیں ہورہے۔عدالت نے نیب کے سابق تفتیشی ضمیر عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے نیب کے سابق تفتیشی ضمیر عباسی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ضمیر عباسی کو 2 جون کو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ضمیر عباسی عدالت میں پیش ہونے کے لیے پانچ ہزار روپے ضمانت خود جمع کروائے گا۔ جس تاریخ اور ٹائم پر طلب کرے گی ضمیر عباسی پیش ہو۔ ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب کی کرپشن کا ریفرنس 6 سالوں سے زیر سماعت ہے۔ ضمیر عباسی نیب کی جانب سے ریفرنس کے آخری گواہ کے طور پر بیان ریکارڈ کرانا ہے۔#