ڈینگی آگاہی مہم میں ہر شہری شرکت کرے، اویس منظور تارڑ

اتوار 22 مئی 2022 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) مینیجنگ ڈائریکٹر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا ہے کہ ہماری نے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک ماحول دینے کیلئے ’صاف پنجاب مہم ‘کے تحت صفائی و انسداد ڈینگی آگاہی مہم میں ہر شہری بھرپور شرکت کرے۔اپنے گھروں کی صفائی کےساتھ گلی،محلے،بازار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں صفائی برقرا ر رکھیں، کوڑا گلیوں، نالیو ں یا کھلے پلاٹوں میں نہ پھینکیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اورصوبائی محکمہ بلدیات کی ہدایت پر صاف پنجاب مہم کے سلسلے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گزشتہ روزشہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے صفائی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ سمیت کمپنی افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں واک میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ارکان نے واک کے شرکاکو صفائی آگاہی مہم پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اپیل کی کہ اپنے گھر کے ساتھ ساتھ گلی ،محلے کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں ۔

ڈینگی کی روک تھام کیلئے کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔واک کے شرکا میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اویس منظور تارڑ نے کہا کہ ہماری آنےوالی نسلوں کو صاف ستھرا اور بیماریوں سے پاک ماحول دینے کیلئے صاف پنجاب مہم کے تحت صفائی و انسداد ڈینگی آگاہی مہم میں ہر شہری بھرپور شرکت کرے۔

اپنے گھروں کی صفائی کیساتھ گلی،محلے،بازار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں صفائی برقرا ر رکھیں۔کوڑا گلیوں، نالیو ں یا کھلے پلاٹوں میں نہ پھینکیں ۔کوڑے کوویسٹ بیگز میں ڈال کر کوڑا دانوں میں ڈالیں یا سینٹری ورکرز کے حوالے کر دیں۔کمیونیکیشن ٹیم نے شہریوں کو صفائی سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1139اورسوشل میڈیا اکائونٹس بارے بھی بتایا ۔