عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم کر رکھا ہے،ڈپٹی کمشنر خوشاب

پیر 23 مئی 2022 16:36

جوھرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب کیپٹن (ر)شعیب علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔لہذا ڈاکٹرزاپنے پیشے کو مقدس جانتے ہوئے عوام اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اپنا اولین فرض سمجھیں۔

(جاری ہے)

وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے دورہ کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے وزٹ کے دوران ایوننگ شفٹ او پی ڈی،سٹی سکین،ایکسرے روم، انڈور فارمیسی،میل ایمرجنسی،بلڈ بنک،تھیلیسمیا سنٹر اور دیگر شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔