ایشیاء ہاکی کپ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والا سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر
پاکستان کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا کیساتھ جبکہ تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا، اعلامیہ جاری
پیر 23 مئی 2022 23:45
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں جاری ایشیاء ہاکی کپ 22ء میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے جانے والا میچ 1-1 گول سے برابر رہا. پہلے کوارٹر میں بھارت کی جانب سے سالوم کھارتی گول سکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے شارٹ کارنر کی مدد سے گول سکور کیا. میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں مزید گول نہ کرسکیں،میچ کے بہترین کھلاڑی پاکستانی گول کیپر اکمل حسین قرار پائے، ٹیم کے ہمراہ ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید،ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین،کوچ وسیم احمد،فزیکل انسٹرکٹر ڈینیئل بیری،فزیو تھراپسٹ عدیل اختر اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی شامل ہیں۔
واضح رہے ایشیا ء ہاکی کپ کے شیڈول کے مطابق ایونٹ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا،پول اے میں انڈیا ,جاپان,پاکستان , انڈونیشیا جبکہ پول بی میں ملائیشیا ،کوریا ,عمان اور بنگلا دیش شامل ہیں، پاکستان کا دوسرا میچ 24 مئی کو انڈونیشیا کیساتھ جبکہ تیسرا میچ 26 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ملکی تاریخ میں پہلی بارآسٹریلین والی بال ٹیم (کل) پاکستان پہنچے گی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کون کون کمینٹری کرے گا، آئی سی سی نے اعلان کر دیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
-
برما آفریدی فٹبال کلب ملیرکے صدر محمد یونس آفریدی کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
-
محبت کی شادی کرنے والے ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں طول پکڑنے لگیں
-
میکسیمو اور آندرس کو اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا
-
آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے کمنٹیٹرز کا اعلان کر دیا
-
امریکا اوربنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آخری میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 26مئی کو کھیلا جائے گا
-
محسن نقوی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا
-
شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے ایمبیسیڈر مقرر
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی کو تنقید کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.