اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 201روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا

پیر 23 مئی 2022 23:56

اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 201روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 201روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گیا جبکہ انٹر بینک میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا ۔پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی اونچی پروان جاری ہے جس کی وجہ سے روپیہ مسلسل کمزور ہوتا جا رہا ہے۔معاشی ماہرین نے روپے کی قدر میں گراوٹ کا ملکی معیشت کیلئے خطرناک قرار دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپیہ 55پیسے گر گیا جس کی وجہ سے ڈالرکی قیمت خرید 200روپے سے بڑھ کر200.60روپے اور قیمت فروخت200.25روپے سے بڑھ کر200.80روپے ہو گئی جبکہ70پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 200روپے سے بڑھ کر200.70روپے اور قیمت فروخت200.50روپے سے بڑھ کر201.20روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں3روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 208روپے سے بڑھ کر211.50روپے اور قیمت فروخت211روپے سے بڑھ کر214روپے ہو گئی جبکہ3روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 247روپے سے بڑھ کر250روپے اور قیمت فروخت250روپے سے بڑھ کر253روپے ہو گئی ۔