آفتاب شیر پائو کی شہباز شریف سے ملاقات ،سیاسی و معاشی استحکام کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر اتفاق

منگل 24 مئی 2022 16:08

آفتاب شیر پائو کی شہباز شریف سے ملاقات ،سیاسی و معاشی استحکام کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) سابق وزیر داخلہ آفتاب خان شیرپاؤ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال ، الیکٹرول اصلاحات پر مشاورت کی گئی ،ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں خیبر پختونخواہ میں بجلی و گیس لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے اقدامات پر مشاورت کی گئی ، فاٹا اضلاع کی ترقی و ترویج کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیاگیا ۔