شیخ رشید بار بار اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ

شیخ رشید کی موجودگی کے بغیر عدالت کیس نہیں سن سکتی ، عدالت نے سماعت ملتوی کر دی

بدھ 25 مئی 2022 13:43

شیخ رشید بار بار اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید بار بار اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔ہائیکورٹ میں گرفتاری سے بچنے کے حوالے سے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے نے شیخ رشید کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ شیخ رشید کی موجودگی کے بغیر عدالت کیس نہیں سن سکتی انہوں نے کہا کہ بار بار ان کے بیانات آرہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت پہلے شیخ رشید کی موجودگی میں مطمئن ہوگی پھر آرڈر جاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :