کرنٹ اکائونٹ خسارے ،زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے بیرونِ ممالک سے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے‘ڈاکٹرمرتضیٰ سید
میزان بینک ان 8بینکوں میں سے ایک ہے جنہوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی ابتدا سے ہی خدمات فراہم کرنی شروع کی تھی‘ قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک
بدھ 25 مئی 2022 15:30
(جاری ہے)
اس موقع پر میزان بینک کے بورڈ چیئرمین ریا ض ایس اے اے ادریس اور بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی بھی موجودتھے۔
اس موقع پر قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے اپنے خطاب میں ترسیلاتِ زر کے شاندار حجم اور روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں ایک ارب ڈالر کی ترسیلات وصول کرنے پر بینک مینجمنٹ اور روشن ڈیجیٹل اکائونٹس ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیگر بینکوںکو بھی ترسیلاتِ زر بڑھانے کیلئے اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور اس سنگِ میل کے حصول کیلئے اختراعی ذرائع اختیار کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے کارناموںاور لگن کے ذریعے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ملکی کرنٹ اکائونٹ خسارہ پورا کرنے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے بیرونِ ممالک سے مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ قائم مقام گورنر نے کہاکہ میزان بینک ان 8بینکوں میں سے ایک ہے جنہوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی ابتدا سے ہی خدمات فراہم کرنی شروع کی تھی جبکہ دیگر مختلف بینکوں نے بعد میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں شمولیت اختیارکی۔ ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کہاکہ آر ڈی اے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کے ساتھ مشترکہ اقدامات، بیرون ممالک پاکستانیوں کا شرعی رجحان، ریگولیٹرکے تعاون اور بینک کی کاوشوں کی وجہ سے یہ کامیابی ملی۔ اس موقع پر ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید عرفان علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم اللہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل جواد اور اسٹیٹ بینک کے چیف ترجمان عابد قمر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عرفان صدیقی نے آر ڈی اے اقدام میں تعاون اور میزان روشن ڈیجیٹل سینٹرکے افتتاح میں سرپرستی پر اسٹیٹ بینک کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ میزان بینک اس اہم اقدام کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے پوری طرح پُرعزم ہے۔ اس موقع پر میزان بینک کے بورڈ چیئرمین ریا ض ایس اے اے ادریس نے ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے تعاون اور کوششوں پراسٹیٹ بینک کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کی قیادت کو یقین دلایاکہ میزان بینک کا بورڈ اسٹیٹ بینک کے مختلف اقدامات بشمول آرڈی اے، کم لاگت ہائوسنگ اور ایس ایم ای فنانسنگ کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.