وفاقی حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم جاری کردیا
ملک بھر میں دو بڑی کمپنیوں ”ٹرانس ورلڈ“ اور ”پائی“کو ملک بھر انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں. نجی ٹی وی
میاں محمد ندیم بدھ 25 مئی 2022 18:40
(جاری ہے)
نجی ٹی وی ٹیلی کام ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ موبائل سروس فوری طور پر بند کی جارہی ہے ، اضلاع میں گجرات، حافظ آباد ، مندی بہاﺅ الدین ، سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، سیالکوٹ، جہلم ،راولپنڈی، ڈی جی خان اور بھکر شامل ہیں ذرائع نے بتایا کہ موبائل سروس آج رات تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں. گذشتہ روز ترجمان وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے موقع پر کسی شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ کسی بھی شہر یا علاقے میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ترجمان وزارت داخلہ نے میڈیا سے گزارش کی ہے کہ بغیر تصدیق کے ایسی خبریں چلانے سے گریز کیا جائے. واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے ملک بھر بالخصوص پنجاب میں حکومت کے کریک ڈاﺅن، بس اڈوں اور مسافر بسوں کی بندش، اسلام آباد جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگائے جانے کے باعث عوام میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کے حوالے سے بھی خدشات پائے جارہے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.